مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اشرف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اشرف نے 1994 میں اپنے پڑوسی کو معمولی تنازع پر قتل کیا تھا ۔ادھر سینٹرل جیل بہاولپور میں مجرم جمعہ خان کو پھانسی دے دی گئی، جمعہ خان نے 2000 میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی ساس کو قتل کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے بعد دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے موت پر عائد پابندی ختم کی گئی تھی لیکن پاکستانی جیلوں میں قید کسی بھی وہابی دہشت گرد کو ابھی تک پھانسی نہیں دی گئی ہے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت وہابیوں کو بچانے کے لئے جد و جہد کررہی ہے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔
News ID 1857814
آپ کا تبصرہ